جو بائیڈن

ٹرمپ نسلی ہنگامہ آرائی کو فروغ دے رہے ہیں،جوبائیڈن کا الزام

واشنگٹن (ڈیلی مسلم ورلڈ) امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر

الزام عائد کیا ہے کہ وہ ملک میں جاری نسلی ہنگامہ آرائی کو فروع دے رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے

مطابق صدر ٹرمپ نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں اپنے ایک سترہ سالہ حمایتی کی طرف سے دو افراد

کو قتل کرنے پر اس کی مذمت کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ لوگ اپنے دفاع میں کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ صدر

ٹرمپ نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والے اکثر افراد کو بائیں بازوں کے سوشلسٹ انقلابی کارکن قرار

دیتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ لوگ سابق نائب صدر جو بائیڈن کے حمایتی ہیں، جن کے ساتھ ان کے بقول سختی

سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔