وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

لاہور ( ڈیلی مسلم ورلڈ ) پنجاب کابینہ نے صوبے کے بڑے سیاحتی مقامات کو لیز پر دینے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی سیاسی و انتظامی ٹیم کی کارکردگی پر تعریف کی گئی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملازمین کو اعزازیہ تنخواہوں کی منظوری دی جبکہ سیکریٹری پی اینڈ ڈی کی جانب سے اعزازیہ تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی۔سیکرٹری پی اینڈ ڈی نے کہا کہ اضافی ڈیوٹی کرنے والے افسران کو اعزازیہ تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے اور کارکردگی کی بنیاد پر ملازمین کو اعزازیہ بھی دیا گیا۔

کابینہ نے پنجاب کے بڑے سیاحتی مقامات کو لیز پر دینے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں ہی لاہور کے جلو پارک کو لیز پر دینے کی منظوری دی گئی جسے سالانہ 70 لاکھ روپے کی لیز پر دیا جائے گا۔صوبائی کابینہ اجلاس میں حکومت کی دو سالہ شاندار کارکردگی پر اظہار تشکر کی قرار داد منظور کی گئی جسے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پیش کیا تھا۔

قرارداد کے متن کے مطابق اصلاحات سے حکومتی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی اور پنجاب حکومت نے دو برس میں ریکارڈ قانون سازی کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا وعدہ پورا کردیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر اللہ تعالیٰ کا مشکور ہوں اور ہم نے دو برس میں خوشحال اور ترقی یافتہ پنجاب کی بنیاد رکھ دی ہے