جی سی یو

جی سی یو میں ایم فل کے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے مختلف مضامین میں ایم فل کے داخلوں کے لئے

انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کرتے ہوئے امیدواروں کی رجسٹریشن کی حتمی تاریخ 11 ستمبر مقرر کردی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کے امیدوار 15 سو روپے رجسٹریشن فیس ادا کرنے کے بعد انٹری ٹیسٹ میں شرکت

کر سکیں گے۔ ٹیسٹ میں امیدواروں سے سو سوالات کے جوابات پوچھیں جائیں گے۔ جبکہ پیپر حل کرنے کا

دوران 3 گھنٹے مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق مختلف مضامین میں داخلوں کے خواہش

مند امیدوار 19 اور 20 ستمبر کو انٹری ٹیسٹ دے سکیں گے اور یہ ٹیسٹ ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان کے

احکامات کی روشنی میں لیا جائے گا۔