ٹریکٹروں

زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں جولائی کے دوران 16.73 فیصد اضافہ، آل پاکستان آٹومینوفیکچررز

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں

گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 16.73 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز

ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020ء میں ملک میں 3317 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی

پیداواراور3606 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ گزشتہ سال

جولائی میں ملک میں 2811 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور3089 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020 ء میں فئیٹ کے 1092 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور1401 یونٹس کی

فروخت ریکارڈکی گئی،گزشتہ سال جولائی میں فئیٹ کے 864 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور 1122

یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ میسی فرگوسن کے 2225 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور

2205 یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی۔