پاک افغان وزراءخارجہ

پاک افغان وزراءخارجہ کاٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ حنیف اتمر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

جمعرات کے روز افغان قائم مقام وزیر خارجہ حنیف اتمر نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک افغان کثیر الجہتی مذاکرات کے دوسرے دور کے کامیاب انعقاد پر حنیف اتمر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے ۔شاہ محمود قریشی نے افغان طالبان کے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ ملاقات کی تفصیل سے افغان وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ افغان مسئلے کا دیرپا حل فریقین کے مابین جامع مذاکرات سے ہی ممکن ہے ۔

خطے میں امن و استحکام کا دارومدار افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے ۔انہوں نے کہاکہ افغان امن عمل یقینی بنانے کے لئے بین الاافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ضروری ہے ۔پاکستان افغان امن سمیت خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا ۔ افغان قائم مقام وزیر خارجہ نے امن مذاکرات میں پاکستان کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا