سرفراز احمد

دلبرداشتہ سرفراز کو اظہر علی اور مرتضیٰ وہاب نے دلاسہ دیا

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) گزشتہ روز سرفراز احمد نے مسلسل تنقید پر دلبرداشتہ ہوکر ٹوئٹر پر بیان دیا جس

پر پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ان کو دلاسہ دیا۔مرتضیٰ وہاب نے

سرفراز کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد استقبال کی تصویر ٹوئٹ کی اور کہا کہ سرفراز آپ نے جوش و جذبے کے

ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے، زندگی میں اچھا برا وقت آتا رہتا ہے، جب بھی بوجھل محسوس کریں اس تصویر

کو دیکھیں۔سرفراز احمد کے ٹوئٹ پر اظہر علی نے رد عمل میں کہا کہ مجھ سمیت آپ کے بہت فینز ہیں،

یہ جو چند لوگ ہیں ان کو آپ اپنی پرفارمنس سے جواب دیں گے، آپ نے ماضی میں ملک کیلئے بہت کچھ کیا،

انشاء اللہ آگے بھی کریں گے۔