عمران اسماعیل

وزیراعظم ہفتے کو کراچی آرہے ہیں، شہر سے متعلق پلان شیئر کریں گے، گورنرسندھ

کراچی(ڈیلی مسلم ورلڈ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان ہفتے کو کراچی آرہے

ہیں، وہ کراچی سے متعلق پلان کا اعلان کریں گے.خصوصی گفتگوکرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے

بتایا کہ کراچی سے متعلق جو پلان ہے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا ہے، دل بہت کررہا ہے پلان شیئر کروں

لیکن وزیراعظم خود ہی اعلان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اربوں روپے کراچی کے پروجیکٹس پر خرچ کئے

جارہے ہیں، سندھ کے اداروں کو پیسہ دیں تو گنا جاتا ہے، ورنہ نہیں، وزیراعظم عمران خان کراچی سے متعلق

انتہائی سنجیدہ ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں ڈوبتا اور سسکتا کراچی نہیں چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے

کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے انتہائی سنجیدہ ہے، سندھ حکومت کو تو وفاق کو ویلکم کرنا چاہئے جو

کراچی میں کام کرائے گا.مجھے لگتا ہے کہ اس مرتبہ سندھ حکومت بھی سنجیدہ ہے لیکن ان کے بیانات دیکھتا

ہوںتو معاملہ گومگو نظر آتا ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ایڈمنستریٹر کراچی سے متعلق مشاورت کی جارہی ہے،

کسی جماعت سے ایڈمنسٹریٹر لگایا گیا تو وہ قابل قبول نہیں ہوگا، مناسب ہوگا کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے

دیانتدار ایڈمنسٹریٹر لگایا جائے۔عمران اسماعیل نے کہاکہ تجاوزات سے متعلق شہباز شریف نے کل لوگوںکو

اکسانے کی کوشش کی، وزیراعظم دو ٹوک کہہ چکے ہیں کسی کو بے گھر نہیں کریں گے، پہلی مرتبہ ڈیفنس

میں بارش اس حد تک پانی آیا ہے، نالوں کی صفائی کی گئی تھی ورنہ اس سے زیادہ پانی آتا۔انہوں نے کہا کہ

سی بی سی انتظامیہ سے درخواست ہے مظاہرین کیخلاف ایف آئی آر واپس لیں، مظاہرین سے درخواست ہے

سی بی سی انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کربات کریں، کے الیکٹرک بجلی اتنی ہی چارج کریگی

جتنا حیسکو وغیرہ کرتے ہیں۔