رانا ثنا اللہ

جو آئینی طریقے سے آیا نہ ہو وہ آئینی مدت پوری نہیں کر سکتا’ رانا ثنا اللہ

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ جو آئینی طریقے سے آیا نہ ہو وہ آئینی مدت پوری نہیں کر سکتا،اپوزیشن کے بجائے شیخ رشید اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں۔

ا پنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئے روز ریل حادثات اور ان میں اموات ہورہی ہیں جبکہ شیخ رشید ہر روز بیٹھ کر ایک ہی منصوبے کے بارے میں پریس کانفرنس کرتے ہیں، ہر ہفتے اسے پھر سے دوہراتے ہیں ،دو سال میں کراچی سرکلر کی ایک اینٹ نہیں رکھی جاسکی ،آخر کب اس پہلے مرحلے کی اینٹ رکھی جائے گی، اس کا جواب دیں ،تاریخ دینے کے ماہر کراچی سرکلر ریلوے کے پہلے مرحلے کی اینٹ رکھنے کی تاریخ دیں۔