شاہ سلمان

شاہ سلمان اور ٹرمپ کے درمیان جی 20اجلاس سے متعلق انتظامات پر بات چیت

ریاض (ڈیلی مسلم ورلڈ )خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور امریکی صدر عزت مآب ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں رہ نمائوںکے درمیان ہونے والی بات چیت میں سعودی عرب کی میزبانے میں ہونے والے جی 20اجلاس اور اس کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔

عرب ٹی وی کے مطابق رات گئے دونوںرہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جی 20اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات، گروپ کے رکن ممالک کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اقدامات، کرونا کی وبا کے اثرات کم کرنے ،کرونا کے عالمی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین نے سعودی عرب کی میزبانی میںہونے والی جی 20 سربراہ کانفرنس میں کرونا وبا کے انسانی اور معاشی اثرات کے حوالے سے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دے گا۔دونوںرہنمائوں کے درمیان خطے کی صورت حال، امن مساعی قضیہ فلسطین کے منصفانہ اور فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل کے لیے عرب امن فارمولے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔