عثمان ڈار

9 اگست کو ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریاں،عثمان ڈاراورعمران اسماعیل کی ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ) 9 اگست کو ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریاں،وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی سطح پر

اقدامات میں تیزکر نے کا فیصلہ کرلیا گیا اس حوالے سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

کی جس میں سندھ میں بھی ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ،صوبائی حکومت کے عدم تعاون کے

باوجود صوبے میں ٹائیگر فورس ڈے منایا جائے گا،سندھ میں ٹائیگر فورس کی قیادت گورنر سندھ عمران اسماعیل کریں گے۔

عثمان ڈار نے کہاکہ قومی مفاد کے معاملے میں سندھ حکومت کا عدم تعاون افسوس ناک ہے،وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست

کی تھی کہ معاملے کو سیاست کی نذر نہ کریں۔ عثمان ڈارنے کہاکہ شجرکاری مہم کی سب سے زیادہ ضرورت اس وقت سندھ کے

علاقوں میں ہے،ذاتی انا اور ہٹ دھرمی کی بجائے پاکستان اور آنے والی نسلوں کا سوچیں۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت

ٹائیگر فورس رضا کاروں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق کلین گرین پاکستان کی

سب سے بڑی مہم شروع کریں گے۔گورنر سندھ نے قومی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ گور نر سندھ نے کہاکہ

نوجوان رضا کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے،خود ٹائیگر فورس کے ساتھ شجر کاری مہم میں حصہ لوں گا۔