ملزم گرفتار

سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کی جھوٹی افواہیں پھیلانے والا ملزم گرفتار

لاہور(مسلم ورلڈ) لاہور کے علاقے جیا موسیٰ سے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کی جھوٹی اور بے بنیاد افواہیں پھلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم فیصل نے پوری فیملی میں کورونا وائرس کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جھوٹی اور بے بنیاد افوہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا۔ فیملی کے سربراہ جعفر نے پولیس کو درخواست دی تھی۔ جس پر پولیس نے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور بے بنیاد افواہیں پھلانے کے الزام میں ملزم فیصل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔