شیخ محمد بن راشد

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کی دبئی کی سڑکوں پر سائیکلنگ

دبئی ( ڈیلی مسلم ورلڈ ) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی

ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ دبئی کے مختلف علاقوں میں ایک گروپ کے ہمراہ سائیکل

چلاتے نظر آرہے ہیں۔ حاکم دبئی نے اس دوران نماز مغرب بھی ادا کی۔ لوگوں نے ان مناظر کو اپنے موبائل

کیمروں میں قید کرلیا۔یاد رہے کہ شیخ محمد بن راشد وقتا فوقتا عوام سے ملنے، ان کی ضروریات دریافت

کرنے اورانہیں ملکی قیادت کے ساتھ اپنائیت کا احساس دلانے کے لیے اس قسم کی سرگرمیاں کرتے رہتے ہیں۔