نعمان اعجاز

مادر پدر آزادی کسی بھی معاشرے کےلئے زہرقاتل ثابت ہوتی ہے ‘ نعمان اعجاز

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ مادر پدر آزادی کسی بھی معاشرے کےلئے

زہرقاتل ثابت ہوتی ہے ،بحث و مباحثہ مثبت سر گرمی ہے لیکن اپنے دلائل کودوسروں پر مسلط کرنے کےلئے

شدت پسندی کی طرز کا عنصر نظر نہیں آنا چاہیے ۔ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ سوشل میڈیا پر

جس کا جوجی چاہتاہے پوسٹ اوراپ لوڈ کر دیتا ہے اور یہ بھی نہیں سوچا جاتا کہ اس سے کتنے لوگوں کی دل

آزاری ہو سکتی ہے۔ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے مثبت رویوں کا اظہارکرنا چاہیے اورمخالفت میں ایک حد کو

عبو رنہیں کرنا چاہیے ۔ نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے بے پناہ فوائد بھی ہیںلیکن اس کے ساتھ

اتنے ہی نقصان بھی ہیں او ر لوگ اس سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ہمیں تہذیب یافتہ قوموں میں شامل ہونا ہے تو ہمیں

اپنے رویوں سے اس کا اظہارکرنا ہوگا۔