یمنی فوج

یمنی فوج اورعرب اتحاد نے 48 گھنٹے میں حوثیوں کے دسیوں حملے ناکام بنا دیئے

صنعائ(ڈیلی مسلم ورلڈ)یمن میں فوج نے عرب اتحاد کی مدد سے گذشتہ 48 گھنٹے میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے دسیوں حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے ایک بیان میں حوثیوں کے ان مختلف حملوں کو ناکام بنانے کی اطلاع دی ۔

ان سے پہلے یمنی فوج نے یہ بتایا تھا کہ اس نے پورے ماہ اگست میں حوثی ملیشیا کے 23 بغیر پائیلٹ طیاروں کو مارگرایا ہے یا تباہ کردیا ہے۔ ان ڈرونز کو صنعا ، صعدہ ، الجوف اور البیضا میں میزائل یا راکٹ داغ کر تباہ کیا گیاتھا۔یمن کی مسلح افواج کے ایک مانیٹر کا کہنا ہے کہ ان ڈرونز میں زیادہ تر مبینہ طور پرایرانی ساختہ تھے اور انھیں فوج کے ٹھکانوں ،مقامات اور تنصیبات کی تصویرکشی کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔