چینی کمپنی

ہواوے کے بعد ایک اور بڑی چینی کمپنی پر امریکا کا پابندی لگانے پر غور

واشنگٹن (ڈیلی مسلم ورلڈ)ہواوے کے بعد ایک اور بڑی چینی کمپنی پر امریکا نے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں تصدیق کی کہ اداروں کی جانب سے چین کی سب سے بڑی چپ کمپنی سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ انٹرنیشنل کارپ (ایس ایم آئی سی)کو بلیک لسٹ میں شامل کرکے امریکی کمپنیوں کے ساتھ تجارت پر پابندی مشاورت کی جارہی ہے۔

اگر پابندی کا نفاذ ہوتا ہے تو ایس ایم آئی سی کو شدید دھچکا لگے گا کیونکہ وہ چپس کی تیاری اور آزمائش کے لیے امریکی آلات سے محروم ہوجائے گی۔