رمضان کا مبارک مہینہ

رمضان کا مبارک مہینہ ، رحمتوں کے نزول کا مہینہ ہے، احسانات کا شکر کرو

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) رمضان کا مبارک مہینہ ، رحمتوں کے نزول کا مہینہ ہے، ” اے آسودہ حال لوگو ” اللہ کے ان احسانات کا شکر کرو ، کہ اس نے مفلسی ، غربت اور بے بسی کے دکھ سے دور رکھا ہے ۔ جو چاہتے ہو پہنتے ہو ، جو چاہتے ہو کھاتے ہو ، فکر معاش سے آزاد ہو ۔ اسے اللہ کا احسان بھی سمجھو اور امتحان بھی ۔

رمضان کا مبارک مہینہ
رمضان کا مبارک مہینہ ، رحمتوں کے نزول کا مہینہ ہے، احسانات کا شکر کرو

رمضان کا مبارک مہینہ ، رحمتوں کے نزول کا مہینہ ہے ۔ لمبے لمبے دستر خوانوں پر دنیا کی نعمتیں ، پھل ، مشروب ، ترش و شیریں کھانے سجانے کے قابل ہو ۔ مت بھولنا ، ان غریب ، مسکین ، یتیم اور مستحقین کو ، جو آپ کے گرد و نواح میں ان سب کو ترسیں گے ۔ جو سوکھی ہوئی روٹی سے سحر کریں گے اور پانی کے چند گھونٹ لیکر افطار ۔ یہ تمہارے روزہ کا امتحان ہیں ۔

تمہاری پر آسائش افطاری دیکھ کر ، اگر ایک آہ انکے دل سے نکل گئی ، تو یاد رکھو تمہاری عبادت اللہ کے ہاں کبھی قبولیت نہیں پائے گی ۔ دستر خوان وسیع کر دو ، انکو ساتھ بٹھا لو ۔ دنیا میں کئی گنا کی ضمانت اللہ دیتا ہے ۔ آخرت کی بھلائی آپ کا حق بن جاتا ہے ۔

اللہ کے دئے ہوئے وسائل ، اسکے بندوں کے لیے وقف کر کے دیکھو ، وہ سکون ملے گا ، جس کی لذت زندگی بھر ساتھ رہے گی ۔ رمضان کی رحمتیں لوٹنا چاہو تو اپنے گرد و نواح کے ہر روزہ دار کو تنگی اور مفلسی کا احساس مت ہونے دینا ۔