تحریک لبیک پر پابندی

تحریک لبیک پر پابندی کےبعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظرعمران خان پر شدید دباؤ

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) تحریک لبیک پر پابندی کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خاں پر شدید دباؤ بڑھ گیا ہے.

متعدد وفاقی و صوبائی وزراء سمیت اپنی ہی جماعت کے اراکین اسمبلی نے تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے.

وزراء اور متعدد اراکین اسمبلی نے وزیراعظم کو معاملات مذاکرات کے حل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے.

اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ انتہائی حساس معاملہ ہے، آئندہ الیکشن میں مخالفین مذہب کا کارڈ کھیل کر تحریک انصاف کو سیاسی نقصان پہنچا سکتے ہیں،

ہمارے حلقے کے عوام فیصلے پر نالاں ہیں، فوری نظرثانی کی جائے

ٹی ایل پی کے معاملے پر متعدد اراکین اسمبلی کی قیادت علی محمد خان کر رہے ہیں، وزیراعظم سے وفد کی صورت میں دو ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں

دیگر مذہبی جماعتیں بھی ٹی ایل پی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی ہیں، کس کس پر پابندی لگائیں گے، اراکین اسمبلی

ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے میں تاخیر کی تو مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے، اراکین اسمبلی

ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ جذباتی بنیادوں پر کیا گیا، پابندی کا اعلان پہلے ہوا سمری کابینہ کو بعد میں موصول ہوئی، اراکین اسمبلی