پنجاب میں گندم کی بوائی کا رواں سیزن کا ہدف 52 فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں گندم کے زیر کاشت رقبے میں 7.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ زراعت کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کاشت شدہ رقبے کے 51 فیصد حصے پر لائنوں کے ذریعے بوائی کی گئی جبکہ تصدیق شدہ بیج کا استعمال 44 فیصد تک پہنچا ہے۔
حکام نے بتایا کہ کسان کارڈ کے پانچویں مرحلے کے تحت 10 لاکھ کسانوں کے لیے 100 ارب روپے کے زرعی قرضے منظور کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 8 لاکھ 18 ہزار کسان قرضہ سہولت حاصل کر چکے ہیں۔ محکمہ زراعت نے گندم کی بوائی کا ہدف مکمل کرنے کے ساتھ کھاد اور معیاری بیج کی دستیابی اور فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔