AI ڈیٹا سینٹرز

AI ڈیٹا سینٹرز سے دھاتوں کی طلب بڑھنے کا امکان، کاپر اور ایلومینیم اہم

AI ڈیٹا سینٹرزمستقبل میں دھاتوں کی عالمی طلب کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتے ہیں۔ تجزیے کے مطابق AI ڈیٹا سینٹرز روایتی ڈیٹا سینٹرز کے مقابلے میں زیادہ بجلی اور انفراسٹرکچر استعمال کرتے ہیں، جس سے گیلئیم، جرمینیم، ٹن، کاپر اور ایلومینیم جیسے دھاتوں کی طلب میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر بجلی کی ترسیل، سب اسٹیشنز اور renewable energy infrastructure میں کاپر اور ایلومینیم کی ضرورت ڈیٹا سینٹر کی عمارت سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ حقیقی طلب منصوبوں کی رفتار اور بجلی کے گرڈ سے کنکشن پر منحصر ہوگی۔