پنجاب فوڈ فورٹیفکیشن بل 2026 کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت آٹا، گھی، کوکنگ آئل اور نمک میں ضروری غذائی اجزا شامل کرنا لازمی بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر خوراک و تحفظ صارفین سلمیٰ بٹ کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ مجوزہ قانون کا مقصد بچوں میں غذائی کمی، اسٹنٹنگ اور خواتین میں غذائی اجزا کی کمی پر قابو پانا ہے۔ حکام کے مطابق پانچ سال سے کم عمر بچوں میں اسٹنٹنگ کی شرح پنجاب میں 27.3 فیصد بتائی گئی ہے، جبکہ خواتین میں آئرن اور زنک کی کمی بھی تشویش کا باعث ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت متعلقہ مینوفیکچررز کے لیے رجسٹریشن، اندرونی معیار کی جانچ، تیز رفتار ٹیسٹنگ اور کوالٹی اشورنس کو لازمی قرار دینے کی تجویز ہے۔