فیصل آباد بورڈ بائیومیٹرک تصدیق

فیصل آباد بورڈ بائیومیٹرک تصدیق لازمی، میٹرک اور انٹر کے طلبہ کے لیے نیا نظام

فیصل آباد بورڈ نے تعلیمی سیشن 2026-28 سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام امیدواروں کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ہے۔ بورڈ ترجمان کے مطابق رجسٹریشن پورٹل کو بائیومیٹرک تصدیق کے نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بائیومیٹرک ڈیوائسز اور کمپیوٹرز دستیاب رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بورڈ کے مطابق جو طلبہ بائیومیٹرک تصدیق مکمل نہیں کریں گے، ان کے داخلے روک دیے جائیں گے اور متعلقہ تعلیمی ادارے کو اس کمی کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئے نظام کا مقصد طلبہ کی شناخت اور تعلیمی ریکارڈ کے عمل کو زیادہ شفاف بنانا ہے۔