پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوقاف نے پنجاب ہولی قرآن پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ مجوزہ قانون میں قرآن پاک کی طباعت، اشاعت اور ریکارڈنگ میں غلطی، تحریف یا غیر مجاز تبدیلی کی روک تھام کے لیے قانونی طریقہ کار وضع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بل میں فزیکل اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض مواد سے متعلق معاملات سے نمٹنے کے لیے بھی ضابطہ کار شامل کرنے کی تجویز ہے۔ کمیٹی کے مطابق مجوزہ ترامیم کا مقصد قرآن پاک کی طباعت اور ریکارڈنگ کے عمل کو زیادہ منظم بنانا اور ایسے معاملات کے لیے واضح قانونی طریقہ کار فراہم کرنا ہے۔