خورشید شاہ

آج عوام کی خدمت کرنے والا جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، خورشید شاہ

سکھر (ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آج عوام کی خدمت کرنے والا جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، نیب عدالت میں آج تک کوئی کیس فائل نہیں کر سکی ہے ۔

پیر کے روز رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے سکھر احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 مہینے سے گرفتار ہوں ، نیب کچھ بھی عدالت میں پیش نہیں کر سکا ہے، میں جواب دینے کیلئے تیار ہوں لیکن نیب ہی تیار نہیں ہے اور آج بھی عدالت نے سماعت نیب پراسیکیوٹر کے مہلت مانگنے پر سماعت ملتوی کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی آج تک میرے خلاف انکوائری مکمل نہیں ہو سکی اور نیب کی مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنے کی کوشش ہے کیونکہ میںل عوام کی آواز پارلیمنٹ میں اٹھاتا ہوں ، خورشید شاہ نے مزید کہا کہ مہنگائی ،بے روزگاری نے عوام کو تباہ کر دیا ہے اور اب وفاقی حکومت کو کراچی کا خیال آ گیا ہے تو دیر آید درست آید کراچی سے متعلق کمیٹی پر سندھ کو اعتراض نہییں کرنا چاہئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میری 50سالہ سیاست عوام کی خدمت پر مبنی ہے ، سکھر میں یونیورسٹیز بن رہی ہیں اور تعمیراتی منصوبے بن رہے ہیں ، آج عوام کی خدمت کرنے والا جیل کی سلاخوںل کے پیچھے ہے