انگلینڈ اور آسٹریلیا

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ آج کھیلا جائیگا

ساؤتھمپٹن (ڈیلی مسلم ورلڈ) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی

میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ساؤتھمپٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ

نائٹ ہوگا۔ انگلینڈ کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کی قیادت آئن مورگن کریں گے۔ آسٹریلوی ٹیم آرون فنچ کی قیادت میں میدان

میں اترے گی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی کینگروز کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کر رکھا

ہے جس کے مطابق میزبان ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت آئن مورگن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی،

جوفرا آرچر، جوناتھن بیئرسٹو، ٹام بنٹن، سیم بلنگز، جوز بٹلر، سیم کورن، ٹام کورن، جو ڈینلی، کرس جورڈن،

ڈیوڈ ملان، عادل راشد اور مارک ووڈ شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں لیام لیونگ سٹون اور ثاقب محمود ہیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا 6 ستمبر کو کھیلا

جائے گا جبکہ تیسرا آخری ٹی ٹونٹی میچ 8 ستمبر کو کھیلا جائے گا ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز ساؤتھمپٹن

میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی

سیریز کا پہلامیچ 11ستمبر، دوسرا 13 ستمبر اور تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 16 ستمبر کو مانچسٹر

میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسڑ میں کھیلے جائیں گے۔