ایف بی آر

ایف بی آر نے مالی سال 2020 اور 2021 کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا

کراچی(ڈیلی مسلم ورلڈ) ایف بی آر نے مالی سال 2020 اور 2021 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا،

تمام متعلقہ افراد اور کمپنیوں سے فارم پر رائے طلب کرلی گئی، فارم کے مندرجات اور شرائط پر اعتراضات 7

روز تک بھیجے جاسکتے ہیں۔دستاویز کے مطابق ملازمت سے حاصل ہونے والی آمدن کا علیحدہ سے اندراج

کرنا ہوگا۔ دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن کا بھی علیحدہ سے اندراج کرنا ہوگا۔بیرون ملک سے آمدن

کا علیحدہ اندراج بھی لازمی کردیا گیا۔ زراعت اور مختلف ادائیگیوں کا اندراج الگ خانے میں کیا جائے گا۔

ویلتھ اسٹیٹمنٹ فارم کا حصہ بنادی گئی۔بیرون ملک سے آمدن کا گراف پر کرنا ہوگا۔ ٹیکس کریڈٹ اور

ایڈجسٹبیل ٹیکس علیحدہ سے بیان کرنا ہونگے۔ فائنل ٹیکس، فکس ٹیکس، کم سے کم ٹیکس اور

اوسط ٹیکس کا تخمینہ فارم میں درج کرنا ہوگا۔