مورگن اورٹیگ

عراق، حکومت مخالف مظاہرین کا قتل،امریکا کی کڑی تنقید

بغداد/واشنگٹن(ڈیلی مسلم ورلڈ) امریکا نے عراق میں حکومت مخالف مظاہرین اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی

ٹارگٹ کلنگ پر شدید الفاظ میں نکتہ چینی کی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق اب تک ایسے سینکڑوں

افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگ کے مطابق امریکا سول سوسائٹی

کے کارکناں کی ٹارگٹ کلنگ اور بصرہ و بغداد میں مظاہرین پر حملوں پر سخت غصے اور صدمے میں ہے اور

یہ کہ امریکا عراقیوں کے پرامن طریقے سے احتجاج اور اظہار خیال کے حق کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔

یہ تنقید ایک ایسے وقت پر کی گئی ہے جب عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی صدر ٹرمپ سے ملاقات

کے لیے امریکا کے دورے پر ہیں۔