غزہ سانس کی بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور عالمی ادارہ صحت نے موسم سرما کی بارشوں اور سیلاب کے باعث صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ WHO کے مطابق شدید سانس کے انفیکشن کے کیسز گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33 ہزار زیادہ ہیں۔ غزہ میں بے گھر افراد کی بڑی تعداد عارضی خیموں میں رہ رہی ہے جہاں سردی، نمی اور ناقص رہائشی حالات بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھا رہے ہیں۔ WHO نے طبی تشخیص کے لیے ضروری لیبارٹری آلات غزہ تک پہنچانے کی اجازت دینے پر بھی زور دیا ہے۔