لاہور میں فضائی آلودگی ایک بار پھر خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے اور جمعہ کی صبح شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 394 ریکارڈ کیا گیا۔ تازہ صورتحال کے باعث شہریوں کو شدید اسموگ کا سامنا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کے لیے ماسک کے استعمال سمیت حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث صحت عامہ پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور شہریوں کو خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے گریز کی ہدایات دی جارہی ہیں۔ حکام کی جانب سے آلودگی کے بڑے ذرائع، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔