شرجیل میمن

پاکستان بننے سے پہلے بھی کراچی سندھ کا حصہ تھا، شرجیل میمن

کراچی(ڈیلی مسلم ورلڈ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 2007 کی بارشوں کے دوران صرف کراچی میں 200 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اس وقت ایم کیو ایم کا میئر تھا اور صوبائی محکمہ بلدیات بھی ایم کیو ایم کے پاس تھا۔کراچی سے جاری بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان بننے سے پہلے بھی کراچی سندھ کا حصہ تھا اور ہمیشہ سندھ کا حصہ رہے گا۔شرجیل میمن نے کہا کہ موقع پرست عناصر اپنے سیاسی مقاصد کے لئے سندھ کی تقسیم کا معاملہ اٹھاتے ہیں، موقع پرستوں کا سندھ کی تقسیم کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔