پاکستان بھارت سفارتی رابطے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر موسمیاتی وزیر مصدق مسعود ملک کے نئی دہلی جانے کا امکان ہے۔ پاکستانی وزیر شنگھائی تعاون تنظیم کے Civilizational Dialogue میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ تین سال سے زائد عرصے بعد کسی پاکستانی وزیر کا بھارت کا پہلا دورہ ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے تعلقات 2025 کی جنگ کے بعد سے کشیدہ ہیں، تاہم علاقائی تنظیموں کے پلیٹ فارم پر رابطے جاری ہیں۔ تجزیہ کار اس دورے کو مکمل دوطرفہ مذاکرات کے بجائے کثیرالجہتی سفارتی رابطے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔