وزیر اعلی مریم نواز شریف

ریپ، بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی میں ملوث افراد کے گرد پنجاب حکومت کا گھیرا تنگ

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ریپ، بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لیے فول پروف پلان طلب, وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان کا اعلیٰ سطح کا اجلاس،امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ, پنجاب کے 43 اضلاع میں سیف سٹی پروجیکٹ مکمل،باقاعدہ افتتاح جلد متوقع, سیف سٹی پروجیکٹ کی مزید 98 تحصیلوں اور کچے کے علاقوں تک توسیع کا فیصلہ,سی ٹی ڈی میں توہینِ رسالت کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی سیل قائم, موبائل پولیس اسٹیشنز کو شہریوں کی دہلیز تک پہنچایا جائے، جو شہری تھانے نہیں آ سکتا، پولیس خود اس کے گھر پہنچ کر داد رسی کرے، سی سی ڈی کے قیام کے بعد صوبے میں کرائم ریٹ میں واضح کمی آئی ہے- خواتین اور بچے میری ریڈ لائن ہیں،خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس اپنائیں-ستمبر کے پہلے ہفتے تک پولیس اہلکاروں کے لیے 29 ہزار باڈی کیمرے فراہم کر دیے جائیں گے-