لاہور میں بارشوں، سیلابی صورتحال اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی ریٹ پر سبزیاں دستیاب نہیں جبکہ مارکیٹ میں من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔
مارکیٹ میں کریلا 150 روپے، دیسی ٹینڈے 200 روپے، بھنڈی 250 روپے اور شملہ مرچ 350 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہو رہی ہے۔ اسی طرح گھیا کدو 200 روپے، بینگن 140 روپے، لہسن 300 روپے، ادرک 500 روپے، مٹر 350 روپے، میتھی 220 روپے، پھول گوبھی 150 روپے اور اروی 120 روپے فی کلوگرام میں فروخت کی جا رہی ہے۔
آلو 40 روپے، پیاز 140 روپے، ٹماٹر 320 روپے جبکہ سبز مرچ اور لیموں 150 روپے فی کلوگرام تک پہنچ چکے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کیا جائے اور ڈی سی ریٹ پر اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ مہنگائی سے متاثرہ عوام کو ریلیف مل سکے۔