پنجاب میٹرک امتحانات فیس

پنجاب میٹرک امتحانات فیس میں بڑا اضافہ، نئے چارجز بھی لاگو

پنجاب میٹرک امتحانات فیس میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے اور صوبے کے تمام نو تعلیمی بورڈز نے مارچ 2027 کے سالانہ امتحانات کے لیے داخلہ، سرٹیفکیٹ، پروسیسنگ اور رجسٹریشن فیس کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق امتحانی مراکز میں CCTV کیمروں کے کرائے کے لیے ہر امیدوار سے 30 روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔ سرٹیفکیٹ اور پروسیسنگ فیس بھی بڑھا کر 1,300،1,300 روپے کردی گئی ہے جبکہ پوسٹل چارجز 300 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

ریگولر سائنس گروپ کے امیدوار کی مجموعی فیس 6,200 روپے جبکہ پرائیویٹ امیدوار کی مجموعی فیس 6,300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سنگل فیس کے ساتھ فارم 11 دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں