پاکستان میں ادویات کی شناخت اور نگرانی بہتر بنانے کے لیے تمام فارماسیوٹیکل مصنوعات پر بارکوڈ اور سیریلائزیشن لازمی کردی گئی ہے۔ نئے 2D بارکوڈ نظام کے ذریعے صارفین موبائل فون کی مدد سے دوا کی authenticity چیک کرسکیں گے۔ نظام 10 اکتوبر 2026 سے مؤثر ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس نظام سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام، سپلائی چین کی نگرانی اور مریضوں کے تحفظ میں مدد ملے گی۔