پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تبدیلی ہوئی ہے۔ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے فی لیٹر کمی کرکے اسے 325 روپے فی لیٹر کردیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 358 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نظرثانی شدہ قیمتوں کے مطابق نئی قیمتیں بدھ 18 نومبر سے نافذ ہیں۔ اس سے ایک روز پہلے پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمت میں 2،2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
تازہ کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 328 روپے سے کم ہو کر 325 روپے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ ڈیزل 358 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں منگل کو برینٹ خام تیل 92.76 ڈالر فی بیرل تک پہنچا تھا۔