پاکستانی اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ دونوں فنکاروں کو ان کے شوبز اور عوامی سطح پر نمایاں کام کے اعتراف میں اعزاز دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی فنکاروں کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی اور ان کے کام کو اجاگر کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ یہ اعزاز پاکستانی شوبز شخصیات کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی موجودگی کی ایک مثال قرار دیا جارہا ہے۔