پنجاب خوشحال دیہات پروگرام

پنجاب خوشحال دیہات پروگرام، 1,985 دیہات میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

پنجاب خوشحال دیہات پروگرام کے تحت صوبے کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو مقامی آبادی کی شمولیت سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 485 دیہات میں کوآپریٹو سوسائٹیاں قائم کی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 1,500 دیہات کو شامل کیا جائے گا۔ منصوبوں میں پکی گلیاں، نکاسی آب، گندے پانی کے تالاب اور سولر اسٹریٹ لائٹس شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے پروگرام کے آغاز کے لیے 44 دن کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔ مقامی افراد کو اپنے دیہات کے ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور نگرانی میں کردار دینے کے لیے کوآپریٹو سوسائٹی ماڈل استعمال کیا جائے گا۔