پنجاب میں تیز رفتار عدالتیں

پنجاب میں تیز رفتار عدالتیں، خواتین اور بچوں کے مقدمات جلد نمٹانے کا فیصلہ

پنجاب میں تیز رفتار عدالتیں قائم کرنے اور خواتین و بچوں پر تشدد کے مقدمات کو مقررہ مدت میں نمٹانے کے لیے نئی قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں خواتین اور بچوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نئے اینٹی ریپ قانون کے ساتھ تحقیقات اور پراسیکیوشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بھی اتفاق کیا گیا۔ خواتین اور بچوں سے متعلق مقدمات میں آڈیو اور ویڈیو شواہد کو مؤثر طریقے سے محفوظ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب میں خواتین سے متعلق تقریباً 12 لاکھ 40 ہزار شکایات درج ہوئیں جن میں سے 92 فیصد پر کارروائی مکمل کی گئی، جبکہ 125 ہزار کے قریب شکایات ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے ذریعے موصول ہوئیں۔