وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد کی ملاقات, آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد نے معیار تعلیم کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات کو سراہا آکسفورڈ یونیورسٹی پریس وفد نے نواز شریف سکول آف ایمیننس پراجیکٹ کو قابل تحسین قرار دیا آکسفورڈ یونیورسٹی پریس وفد کی فروغ تعلیم کے لئے بھرپورتعاون کی پیشکش- وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف کا آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی طرف سے محکمہ تعلیم پنجاب سے اشتراک کار کی پیشکش کا خیر مقدم- نواز شریف سکول آف ایمیننس میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے نصاب کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ, آکسفورڈ یونیورسٹی پریس ٹیچر ز کے لئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرام، کیپسٹی بلڈنگ، ٹیچنگ گائیڈ اور دیگر امور میں معاونت کرے گا-
نواز شریف سکول آف ایمیننس کا معیار حیران کن حد تک اعلیٰ ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد کا خراج تحسین , پنجاب ہی نہیں بلکہ سندھ اوردیگر صوبوں کے لوگوں کی بھی خدمت کرنا چاہتی ہوں, کراچی اور سندھ کے لوگوں کی پریشانی بھی دل سے محسوس کرتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لوگ اب سرکاری سکول میں داخلوں کے لئے کوشاں نظر آتے ہیں۔ نواز شریف سکول آف ایمیننس میں داخلے کے لئے ہزاروں طلبا کی انٹری ٹیسٹ میں شرکت اعتماد کا ثبوت ہے۔