چند روز قبل پولیس سروس سے مستعفی ہونے والے سابق مشہور پولیس افسر احمد محی الدین کی نئی ملازمت منظر عام پر آگئی – تفصیلات کے مطابق احمد محی الدین ہیومینی ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ میں چیف پبلک ٹرسٹ آفیسر مقرر ہو گئے ہیں اور انہوں نے بطور چیف پبلک ٹرسٹ آفیسر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔دو دہائیوں سے زائد عوامی خدمت، سکیورٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھنے والے احمد محی الدین اپنی کھلی کچہریوں، عوامی مسائل کے فوری حل اور عوام دوست طرزِ عمل کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول ہیں۔وہ کمپنی کے دو اہم پلیٹ فارمز، محافظ اور محسن میں عوامی اعتماد، سروس کے معیار اور تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے۔اس موقع پر احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ “خدمت صرف وردی تک محدود نہیں، بلکہ لوگوں کے اعتماد اور حفاظت کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا میری ذمہ داری ہے جو پوری کرنے کی کوشش کرونگا ۔