امریکا ایران جنگ

امریکا ایران جنگ، ٹرمپ نے مزید حملوں سے گریز پر غور شروع کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید حملوں سے گریز کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، بشرطیکہ ایران یا اس کے اتحادی امریکا کے خلاف نئی کارروائی نہ کریں۔ امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں اپنے مشیروں سے اس امکان پر بات کی ہے۔ ایران پر اقتصادی پابندیوں اور بحری ناکہ بندی کے اثرات کے باوجود واشنگٹن میں یہ بحث جاری ہے کہ مزید فوجی کارروائی سے تہران کے رویے میں کتنی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ خطے میں کشیدگی کے باعث امریکا نے فوجی تیاری برقرار رکھی ہوئی ہے جبکہ سعودی عرب اور ترکی نے بھی کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔