روس یوکرین جنگ

روس یوکرین جنگ، ٹرمپ اور پیوٹن ملاقات سے سفارتی پیش رفت کی امید

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر نئی سفارتی کوششیں جاری ہیں اور ممکنہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ امریکا، روس اور چین کے رہنماؤں کے درمیان ممکنہ ملاقات میں یوکرین کے معاملے پر بھی بات چیت ہونے کی توقع ہے، اگرچہ تینوں ممالک کے درمیان ایجنڈے اور ترجیحات پر مکمل اتفاق نہیں ہوا۔ روسی صدر پیوٹن یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے اپنے شرائط پر معاہدہ چاہتے ہیں جبکہ واشنگٹن وسیع تر سفارتی اور اسلحہ کنٹرول معاملات پر بات کرنا چاہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کسی بڑے معاہدے کے لیے فریقین کے بنیادی اختلافات بدستور رکاوٹ ہیں۔