آج پٹرول کی قیمت

آج پٹرول کی قیمت 335 روپے فی لیٹر، ڈیزل بھی 7 روپے سستا

آج پٹرول کی قیمت پاکستان میں مزید 3 روپے فی لیٹر کم ہو کر 335 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے کمی کے بعد 364 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 12 نومبر سے نافذ ہیں۔ اس سے قبل پٹرول 338 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 371 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

آج پٹرول کی قیمت میں کمی حالیہ دنوں میں مسلسل ہونے والی کمی کے بعد سامنے آئی ہے۔ نومبر کے آغاز سے پٹرول کی قیمت میں کئی مرتبہ کمی کی جا چکی ہے۔ حکومت پٹرول پر فی لیٹر 114 روپے جبکہ ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر ٹیکس اور ڈیوٹیز وصول کر رہی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں، روپے اور ڈالر کی شرح تبادلہ اور دیگر متعلقہ عوامل پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

صارفین کے لیے آج پٹرول کی قیمت 335 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 364 روپے فی لیٹر ہے۔