امریکا فلائٹ بحران

امریکا فلائٹ بحران، ہزاروں پروازیں متاثر، ایئر ٹریفک بحالی میں مزید وقت لگنے کا امکان

امریکا میں ایئر ٹریفک نظام میں بڑے خلل کے بعد پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کا سلسلہ جاری ہے اور حکام نے صورتحال مکمل طور پر معمول پر آنے میں مزید وقت لگنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کے مطابق ایئر ٹریول میں خلل اتوار کے آخر تک جاری رہ سکتا ہے۔ مسافروں کو کئی ہوائی اڈوں پر پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی، تاخیر اور منسوخی کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام تکنیکی خرابی کے بعد ایئر ٹریفک نیٹ ورک کی مکمل بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔