human brain storage

انسانی دماغ کی ڈیٹا اسٹوریج کیپیسیٹی (Brain’s Storage Capacity) تحریر وترتیب: زوہا منظور ملک

کیا آپ کو معلوم ہے کہ انسانی دماغ (Human Brain) میں ڈیٹا کو اسٹور کرنے کی صلاحیت اتنی زیادہ ہے کہ آج کے جدید ترین سپر کمپیوٹرز (Supercomputers) بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے؟
سائنسی حقائق (Scientific Facts):
نیورانز اور سائنپسیز (Neurons & Synapses):
ہمارے دماغ میں تقریباً 100 Billion Neurons (عصبی خلیے) ہوتے ہیں۔ ہر نیوران ہزاروں دیگر نیورانز کے ساتھ جڑ کر Synapses (رابطے) بناتا ہے۔ انہی کنیکشنز کے ذریعے ہماری تمام یاداشتیں (Memories)، معلومات اور تجربات سیو (Save) ہوتے ہیں۔
2.5 پیٹا بائٹس کی صلاحیت (2.5 Petabytes Storage):
سائنسدانوں اور نیورو سائنٹسٹس (Neuroscientists) کی تحقاقات کے مطابق انسانی دماغ کی کل یاداشت کی گنجائش تقریباً 2.5 Petabytes کے برابر ہوتی ہے۔
اگر اس کو عام زبان میں سمجھیں تو 1 Petabyte = 1,000 Terabytes (TB) یا 10 Lakh Gigabytes (GB) ہوتا ہے۔ یعنی آپ کے دماغ میں تقریباً 25 لاکھ جی بی (25,000,000 GB) ڈیٹا محفوظ کرنے کی طاقت موجود ہے!
300 سال کا نا ن اسٹاپ ایچ ڈی ڈیٹا (300 Years of Non-Stop TV Shows):
اس زبردست اسٹوریج کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اگر آپ کی زندگی میں ایک HD Video Recorder لگا دیا جائے جو 24 گھنٹے ہر لمحے کو ریکارڈ کرے، یا آپ 300 سال تک مسلسل دن رات High-Definition (HD) ٹی وی شوز یا فلمیں دیکھتے رہیں، تب بھی آپ کے دماغ کی میموری فل (Memory Full) نہیں ہوگی!
دماغ ڈیٹا کو کیسے مینج کرتا ہے؟ (Brain Memory Management)
دماغ “Disk Full” کا ایرر اس لیے نہیں دیتا کیونکہ یہ صرف اہم اور بار بار دہرائی جانے والی معلومات کو مضبوط Long-term Memory میں رکھتا ہے، جبکہ غیر ضروری معلومات کو خود بخود فلٹر (Filter & Prune) کر دیتا ہے۔