جنگلی حیات

جنگلی حیات کو بڑا خطرہ، گزشتہ 50 سال میں دنیا بھر میں جنگلی جانوروں کی تعداد 73 فیصد کم ہوگئی

گزشتہ 50 سالوں میں دنیا بھر میں جنگلی حیات کی تعداد میں 73 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ WWF کی Living Planet Report کے مطابق خاص طور پر میٹھے پانی میں رہنے والے جانداروں کی تعداد میں 85 فیصد کمی آئی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ صرف قدرتی نقصان نہیں بلکہ انسانوں کے مستقبل کے لیے بھی خطرہ ہے۔ جنگلات کی تباہی، موسمیاتی تبدیلی، آلودگی اور قدرتی وسائل کا زیادہ استعمال اس بحران کی بڑی وجوہات ہیں۔