ساہیوال کے ارکان صوبائی اسمبلی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ساہیوال کے ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی- ملاقات کرنے والوں میں ولایت شاہ، قاسم ندیم، ارشد ملک، ندیم اسلم لودھی، رانا ریاض احمد اور محمد حنیف شامل، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ساہیوال میں جلد 14 مزید الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان ارکان اسمبلی کو ساہیوال میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت, صوبائی ارکان اسمبلی نے ساہیوال شہر کی بیوٹیفکیشن کو شاندار اور تاریخی اقدام قرار دیا-
ارکان صوبائی اسمبلی کا پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت چھوٹے بڑوں شہروں اور دیہات کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر خراج تحسین, ارکان صوبائی اسمبلی کا ساہیوال ڈویژن کیلئے 10 جدید ترین ‘نواز شریف سکولز آف ایمیننس کے اقدام پر اظہار تشکر, ساہیوال اور دیگر شہروں میں سیوریج اور ڈرینج کے پراجیکٹس پر اظہار تشکر، پہلی مرتبہ عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔
ساہیوال میں عارف والا بائی پاس، یوسف والا، نور شاہ، کے ایف سی بائی پاس، جنرل بس سٹینڈ تا کمیر، اڈہ سبیل، بالا موڑالیکٹروبس ہزاروں لوگوں کو سہولت مہیا کررہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں۔