ملتان کے ارکان اسمبلی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کی- ملاقات میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے عوامی مسائل کے حل کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں ,وزیراعلی مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کی تجاویز نوٹ کیں اور ضروری اقدامات کاحکم دیا- ضلع ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملتان کے ترقیاتی پراجیکٹس پر وزیراعلی مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا ,ارکان اسمبلی کا ریکارڈ مدت میں جلالپور پیر والا اور نوراجہ بھٹہ فلڈ بند کی تعمیر پر خراج تحسین ,وزیراعلی مریم نوازشریف کا شجاع آباد اور خان گڑھ کے درمیان چناب پل بنانے کی تجویز پراتفاق، وزیراعلی مریم نوازشریف کی جیل منتقل کر کے عوامی پارک بنانے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی-
وزیراعلی مریم نوازشریف کا خانیوال روڈ کی وسعت اورری ڈیزائننگ کا حکم، وزیراعلی مریم نوازشریف کے ساتھ ہیں اورہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے- ترقی میں باقی صوبے پیچھے رہ گئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے واضح لیڈ لے لی- پنجاب ترقی کی سب سے بڑی مثال بن کر سامنے آیا ہے- مریم نوازشریف بہادر باپ کی جرات مند بیٹی ہیں، امن وامان کے لئے شاندار اقدامات کئے- ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہوچکے ہیں – تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کے لئے اتنے بڑے بڑے کام ہوئے مثال نہیں ملتی-
سیلاب کے دوران وزیراعلی، سینئر وزیر اور دیگر وزراء مکمل بحالی تک عوام کے درمیان موجود رہے – قبضہ گروپوں کے خاتمے کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے جرات مندانہ فیصلے کئے-
ترقی کا فوکس کوئی ایک شہر نہیں بلکہ پنجاب کے 40اضلاع ہیں – گرین بس پنجاب کے دور دراز علاقوں میں پہلے او رلاہور میں بعد میں آئی- پنجاب میں پہلی مرتبہ آبادی کے تناسب سے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کئے جارہے ہیں -کینسر کی کوابلیشن مشین میو ہسپتال لاہور کے بعد نشتر ہسپتال ملتان میں انسٹال کی گئی ہے- کوابلیشن مشین کے ذریعے ملتان ہی نہیں بلکہ دیگر صوبوں کے کینسر مریض بھی بغیر سرجری علاج سے مستفید ہوں گے- ارکان اسمبلی کو متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی پراجیکٹ کی تکمیل تک شامل رکھاجائے-