لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغاز. وزیراعلی مریم نوازشریف کی آٹو موبائل انڈسٹری سے منسلک صنعتکاروں سے ملاقات ,وزیراعلی مریم نوازشریف نے صنعتکاروں کی قومی معاشی ترقی کے لئے خدمات کوسراہا, آٹو موبائل ا نڈسٹری سے منسلک ماہرین نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے ویژن کو قابل تقلید قرار دیا, الیکٹر ک وہیکل انڈسٹری کے نمائندوں او رانتظامی افسران کا گرین ٹیکسی، وزیراعلی بائیک سکیم کو خراج تحسین ,ای وی انڈسٹری نمائندگان نے گرین ٹیکسی اور بائیک سکیم کو وزیراعلی مریم نوازشریف کا شاندار اقدام قرار دیا ٹریکٹر ساز انڈسٹری کے نمائندگان اور مالکان نے وزیراعلی گرین ٹریکٹر سکیم کے اجرا کوسراہا,گرین ٹریکٹر سکیم سے ٹریکٹر سازی کی صنعت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئی ہے-
وزیراعلی مریم نوازشریف کی گرین ٹریکٹر سکیم سے لوکل ٹریکٹر سازی کو فروغ ملا – وزیراعلی مریم نوازشریف نے پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو میں مختلف سٹالز کا دورہ کیا وزیراعلی مریم نوازشریف نے الیکٹر ک گاڑیوں کا معائنہ کیا،الیکٹرک ایمبولینس میں اظہار دلچسپی وزیراعلی مریم نواز شریف نے جدید ترین گاڑیوں،بائیکس،جنریٹر کا جائزہ لیا وزیراعلی مریم نوازشریف نے سوزوکی کمپنی کے بائیوگیس ماڈل کا بھی معائنہ کیا وزیراعلی مریم نوازشریف ہونڈا، سوزوکی او ردیگر سٹال پر غیر ملکی ماہرین سے بات چیت،معلومات لیں- وزیراعلی مریم نوازشریف نے میڈ ان پاکستان (Made in Pakistan) مصنوعات کے معیار کو سراہا- PAAPAM کے چیئرمین عثمان اسلم ملک، چیف آرگنائزر سید نبیل ہاشمی او ردیگر نے تفصیلی بریفنگ دی-
ایکسپو سنٹر کے 4ہال میں جاری پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور شرکت, آٹو شو میں 150 نمائش کنندگان، 44 بین الاقوامی اور 43 مقامی نمائش کنندگان شریک، سوزوکی، کیا، جی اے سی، چیری، سازگار، بی وائی ڈی، جی ٹور، ہنڈائی اور ہونڈا سمیت نمایاں آٹو برینڈزسٹال، آٹو شو میں کاریں، موٹر سائیکلیں،الیکٹرک اور سیمی الیکٹرک اور مقامی آٹو پارٹس نمائش کے لیے پیش کی گئیں- پاکستان کی”آٹو موٹیو“ صنعت صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کا اہم ذریعہ ہے- پنجاب حکومت مقامی پیداوار، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے- پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لئے موثر ثابت ہوگا –