وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے کلینک آن ویل پراجیکٹ نے تاریخ رقم کردی، مختصرمدت میں صرف911 کلینک آن ویل میں 3 کروڑ مریض مستفید، پنجاب میں 300 مریم نواز ہاسپٹل (رورل ہیلتھ سنٹر) کو مکمل ہسپتالوں میں بدلنے کا فیصلہ ، پنجاب میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل میڈیکل باکس متعارف کرانے کا فیصلہ، ڈیجیٹل میڈیکل باکس سے کیمرہ منسلک کرکے ٹیلی کانفرنس بھی ہوسکے گی- ڈیجیٹل میڈیکل باکس میں الٹرا ساؤنڈ،بلڈ شوگر،سی بی سی اورای سی جی کی جاسکے گی- موبائل سے لنک ہونیوالی سمارٹ الٹرا ساؤنڈ ڈیوائس بھی متعارف کرائی جائے گی- صوبہ بھر میں بہترین کام کرنے پر”ہسپتال آف دی منتھ“کا اعزاز ملے گا- ناقص کارکردگی اورفرائض سے غفلت پر 4ہسپتالوں کے ایم ایس فوری طورپر تبدیل کرنے کی ہدایت کی-
پنجاب میں 40 ہزار سے زائد ڈاکٹرز اورالائیڈ ہیلتھ سٹاف کی بھرتی 2524 ڈاکٹرز،2482 ویمن میڈیکلافیسر، 408 کنسلٹنٹ،32 کارڈیالوجسٹ کی خدمات حاصل کرلی گئیں , 7572 ایل ایچ وی،5048 سپورٹ سٹاف بھی پنجاب کے ہسپتالوں میں تعینات, وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ہنگامی صورتحال کیلئے ڈاکٹرز اورایم ایس کا پول قائم کرنے کی ہدایت، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ہرضلع میں نئی سٹی سکین مشین مہیا کرنے کا حکم، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا موسمی اورعام امراض کیلئے ٹیلی میڈیسن سینٹر قائم کرنے کاحکم، مریض ٹیلی میڈیسن سنٹر پر موجود ڈاکٹرسے ویڈیوکال پر مشاورت کرسکے گا, ٹیلی میڈیسن سنٹر سے مریض کو متعلقہ ہسپتال اوروارڈ میں ریفر کیا جائے گا- ٹیلی میڈیسن سنٹر ہی مریض کو متعلقہ وارڈیا لیب وغیرہ سے ٹائم لے کردے گا-
پنجاب میں پہلی مرتبہ مریض کے معیاری علاج کے تجزیئے کیلئے کلینک کوالٹی کنٹرول آفسر تعینات، پرائمری ہیلتھ کیئر میں ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس قائم،ہر ہسپتال کی 24 گھنٹے ڈیجیٹل نگرانی، ہرڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیو،مریم نوازہسپتال،مریم نواز ہیلتھ کلینک،فیلڈ ہسپتال،کلینک آن ویل کی مکمل ڈیجیٹل نگرانی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ضلعی اورتحصیل ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال اور پارکنگ کے امور بہتر بنانے کا حکم, کمیونٹی ہیلتھ مانیٹرنگ ہیلتھ انسپکٹر کی مدد سے پنجاب میں 11 کروڑ98 لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن اورڈیٹا مکمل، 3444 ذیابیطس ٹائپ ون مریضوں، ہیپاٹائٹس کے 14286 اورٹی بی کے 13864 مریضوں کیلئے ادویات کی گھر میں فراہمی، پرائیویٹ کلینکس کو ایچ آئی ایم ایس سسٹم سے منسلک کرنے کیلئے قانون سازی پر اتفاق, ویڈ یو لنک اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب نے تفصیلی بریفنگ دی-